DHQ Hospital Gakuch Ghizer

  • Home
  • DHQ Hospital Gakuch Ghizer

DHQ Hospital Gakuch Ghizer DHQ Hospital Gahkuch Ghizer was established in 2006 as 30 bedded hospital and upgraded to 50 bedded hospital in 2022.

Since 2020 all basic specialities are working 2 functional emergencies male, female OT are working
Current MS Dr. Muhammad Tanveer

آج مورخہ 19 اگست 2026 کو Director Inspections for Hospitals ڈاکٹر اقبال عزیز اور ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر افضل سراج نے ڈی ای...
19/08/2026

آج مورخہ 19 اگست 2026 کو Director Inspections for Hospitals ڈاکٹر اقبال عزیز اور ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر افضل سراج نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، عملے کی کارکردگی، مریضوں کی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور جاری اقدامات کے حوالے سے معزز افسران کو بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر صاحب ڈاکٹر اقبال عزیز نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے، مریضوں کو بروقت طبی خدمات کی فراہمی اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

آ ج  ہفتہ 15 آگست   کو ڈائریکٹر ہیلتھ DHS  ڈاکٹر شکیل  صاحب نے  ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ کا دورہ کیا ۔۔ڈائیرکٹر ہیلتھ  ک...
15/08/2026

آ ج ہفتہ 15 آگست کو ڈائریکٹر ہیلتھ DHS ڈاکٹر شکیل صاحب نے
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہگوچ کا دورہ کیا ۔۔ڈائیرکٹر ہیلتھ کے ساتھ ایم ایس ڈاکٹر تنویر صاحب،ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر ریاض رئیس صاحب بھی موجود تھے ۔۔
ڈائریکٹر ہیلتھ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کا معائنہ کیا، ڈاکٹر ز سے ملاقات کی،ان سے ان کے مسائل پہ بات چیت ہوئی اور ہیلتھ سسٹم کے درپیش مسائل کے حل پہ تفصیلی بات چیت ہوئی ۔۔اسی دوران ڈ ی ایچ او غذر ڈاکٹر ریاض رئیس صاحب نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔۔۔
انشاللہ جلد ازجلد ہسپتال میں مزید ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ہیلتھ سہولیات کی کمی کو پورا کیا جائے گا ۔۔۔

14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایک خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈی...
14/08/2026

14 اگست، یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں ایک خصوصی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، جناب ڈاکٹر محمد تنویر، ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر محمد ریاض رئیس اور دیگر افسران نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔

معزز افسران نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے تیمارداروں میں یومِ آزادی کی خوشی کے طور پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

ترجمان : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

الوداع ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر۔۔۔۔خوش آ مدید، ڈاکٹر تنویر صاحب ایم ایس ڈی کیو اسپتال گاہگوچ اور ڈاکٹر ریاض رئیس ...
08/08/2026

الوداع ڈاکٹر فیض علی شاہ ڈی ایچ او نگر۔۔
۔۔خوش آ مدید، ڈاکٹر تنویر صاحب ایم ایس ڈی کیو اسپتال گاہگوچ اور ڈاکٹر ریاض رئیس ڈی ایچ او غذر ۔۔

ڈاکٹر محمد تنویر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کا پہلا باضابطہ...
01/08/2026

ڈاکٹر محمد تنویر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ہسپتال کا پہلا باضابطہ دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے ملاقات کر کے درپیش مسائل، ضروریات اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو معیاری، بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی، مریض دوست ماحول اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ترجمان : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ


ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ اپنے د...
31/07/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔ اپنے دورِ تعیناتی میں انہوں نے ہسپتال میں نظم و ضبط، مریض دوست ماحول اور طبی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ ان کی قیادت میں عملے نے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، جس کے مثبت اثرات آج بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیض علی شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) نگر کا چارج سنبھالنے پر ہسپتال عملہ کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں بھی کامیابی، عزت اور عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

Faiz Yazdani

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال گاہکوچ، ڈاکٹر محمد تنویر نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔اس موقع پر سابق میڈیکل س...
30/07/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال گاہکوچ، ڈاکٹر محمد تنویر نے آج اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیض علی شاہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر اصغر خان سپرنٹنڈنٹ حفیظ الرحمن اور دیگر سٹاف نے انہیں ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر محمد تنویر کو اس اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ ان کی قیادت میں DHQ ہسپتال گاہکوچ عوام کو مزید بہتر، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے میں نئی کامیابیاں حاصل کرے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ترجمان: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

14 جولائی 2026 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ ضلع غذر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے ما...
04/07/2026

14 جولائی 2026 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ ضلع غذر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹرز عوام کو مفت طبی مشاورت اور معائنہ فراہم کریں گے۔
اس میڈیکل کیمپ میں درج ذیل ماہرین اپنی خدمات سرانجام دیں گے:
🔹 ماہر جنرل سرجن
🔹 ماہر گردہ و مثانہ (یورولوجسٹ)
🔹 ماہر امراضِ جلد
🔹 ماہر پلاسٹک سرجن
🔹 ماہر ہڈی و جوڑ (آرتھوپیڈک اسپیشلسٹ)
🔹 الٹراساؤنڈ اسپیشلسٹ
اگر آپ یا آپ کے عزیز کسی بھی متعلقہ بیماری یا مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں تو یہ ایک بہترین موقع ہے کہ بغیر کسی فیس کے ماہر ڈاکٹرز سے مشورہ حاصل کریں اور اپنی صحت کے حوالے سے درست رہنمائی حاصل کریں۔
📅 تاریخ: 14 جولائی 2026
📍 مقام: ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ، ضلع غذر

ترجمان : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

📢 اہم اطلاع برائے مریضانِ نفسیاتڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں 10 جون 2026 بروز بدھ صبح 9:00 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ماہ...
04/06/2026

📢 اہم اطلاع برائے مریضانِ نفسیات
ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ میں 10 جون 2026 بروز بدھ صبح 9:00 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک ماہرِ نفسیات ڈاکٹر فرزانہ نیت جان کا خصوصی معائنہ کیمپ منعقد ہوگا۔
اس کیمپ میں ڈپریشن (Depression)، اینزائٹی (Anxiety)، پی ٹی ایس ڈی (PTSD)، او سی ڈی (OCD)، شیزوفرینیا (Schizophrenia) اور دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔
تمام مریضانِ نفسیات اور ان کے اہلِ خانہ سے گزارش ہے کہ اس نادر اور قیمتی موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور مقررہ وقت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ تشریف لائیں تاکہ بروقت تشخیص اور بہتر علاج ممکن بنایا جا سکے۔
📍 مقام: DHQ Hospital Gahkuch
📅 تاریخ: 10 جون 2026
⏰ وقت: صبح 9:00 بجے تا سہ پہر 3:30 بجے

ترجمان۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ غذر

ہز ہائینس پرنس رحیم آغا خان الحسینی کی خوبصورت سرزمین گلگت بلتستان آمد پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔...
23/05/2026

ہز ہائینس پرنس رحیم آغا خان الحسینی

کی خوبصورت سرزمین گلگت بلتستان آمد پر ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ہمارے درمیان آپ کی موجودگی گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے بے پناہ خوشی ، تحریک اور فخر کا باعث ہے تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، سماجی ترقی ، اور انسانی امداد کے شعبوں میں اسماعیلی امامت کی غیر متزلزل خدمات اور شراکت نے ہماری برادریوں کو بہت ترقی دی ہے اور خطے میں ترقی اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت بخشی ہے۔
ہم گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ مشترکہ احترام ، اتحاد اور تعاون کے دیرینہ رشتے کی قدر کرتے ہیں آپ کا دورہ سب کے لیے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لیے امید ، حوصلہ اور تجدید عہد کا باعث ہے۔
گلگت بلتستان میں خوش آمدید

منجانب ۔۔

PMA, YDA, paramedic association District Ghizer

ترجمان ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ غذر ...

Address

DHQ Hospital Gahkuch Ghizer

1501

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital Gakuch Ghizer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Hospital Gakuch Ghizer:

Shortcuts

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share