Al-Syed Hospital

  • Home
  • Al-Syed Hospital

Al-Syed Hospital At Al-Syed Hospital, we go beyond treatment—fostering trust, compassion, and community care in every patient experience.

05/06/2026

ٹیکسلا: معروف مذہبی و روحانی شخصیت سیدانتظار حسین شاہ زنجانی کی ٹیکسلا میں شہزادہ عمران حیدر نقوی کی رہائش گاہ پر خصوصی آمد کے موقع پرالسیدہسپتال کے بانی و چئیرمین ڈاکٹرسید اسد علی نے ان کا استقبال کیا۔ مزید تفصیلات اس وڈیومیں۔

04/06/2026

ٹیکسلا کے معروف قانون دان ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک سجاد حسین ایڈووکیٹ السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے۔

31/05/2026

السید ہسپتال ٹیکسلا میں ملک کے طول عرض سے مریضوں کا علاج کے لئے آنا بہترین طبی خدمات کا ثمر ہے۔ مزید تفصیلات جانئے اس وڈیو میں۔

✦ عیدالاضحیٰ کی پُرمسرت مبارکباد ✦السید ہسپتال، ایچ ایم سی روڈ، احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر سید اسد علی، السید ...
26/05/2026

✦ عیدالاضحیٰ کی پُرمسرت مبارکباد ✦
السید ہسپتال، ایچ ایم سی روڈ، احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چئیرمین ڈاکٹر سید اسد علی، السید ہسپتال کے تمام معزز ڈاکٹرز، نرسز، اور اسٹاف کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ عیدکا یہ عظیم تہوار ہمیں قربانی، ایثار، اخلاص اور تقویٰ کا درس دیتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہمیں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے اور ہر دل کو خوشیوں سے بھر دے۔
عید کی یہ خوشیاں سب کے ساتھ بانٹیں، محبت کو عام کریں۔
السید ہسپتال آپ کی صحت و سلامتی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔
عید مبارک!

#قربانی ٰ
See less

26/05/2026

السیدہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا میں گردے کی پتھری کا پی سی این ایل(کیمرے والا) آپریشن صحت کارڈ پر کیا جارہا ہے۔ مزید تفصیلات اس ویڈیومیں۔

17/05/2026

السید ہسپتال کے سفر کی داستان۔

07/05/2026

السید ہسپتال میں یو سی گڑھی سکندر کے رہائشی فِسٹولا کے مریض کا صحت کارڈ کے تحت مفت اور کامیاب علاج مکمل کر دیا گیا۔ کامیاب سرجری معروف جنرل اینڈ لیپرو سکوپک سرجن ڈاکٹر ارسلان سراج نے انجام دی، جو اپینڈکس، پتہ، ہرنیا، تھائرائیڈ، بواسیر اور پیری اینل فسٹولا کے علاج و سرجری کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی مہارت سے اب تک سینکڑوں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
شفایاب مریض نے ہسپتال کی جدید طبی سہولیات، ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، خوش اخلاق عملے اور صحت کارڈ پر مفت آپریشن کی سہولت کو سراہتے ہوئے کہا کہ السید ہسپتال علاقے کے عوام کے لیے معیاری طبی خدمات کا بہترین مرکز بن چکا ہے۔
مریض نے السیدہسپتال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی شاہ کی انسان دوست خدمات اور انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنج کٹھہ اور گردونواح کے عوام کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ ایک بہترین ہسپتال فراہم کیا ہے۔

Al-Syed Hospital
HMC Road, Ahata Taxila.
Contact: 051-4560148 | 0312-5222409

02/05/2026

لسید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی شاہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد وطن واپسی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں معروف ماہر تعلیم، ادیب، کالم نگار اور عالمی سیاح عطاءالرحمٰن چوہدری، نامور قاری محمد امین مجددی، قاری تیمور شہزاد، خطہ پوٹھوہار کے معروف نعت خواں شاہد صابری اور ممتاز صحافی ملک عثمان عزیز نے السید ہسپتال آمد پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
معزز شخصیات کی شرکت سے تقریب روحانیت سے بھرپور پروقار محفل میں تبدیل ہوگئی، جس کی نظامت عطاءالرحمٰن چوہدری نے کی۔ تقریب کا آغاز قاری محمد امین مجددی کی دلنشین تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جبکہ قاری تیمور شہزاد اور شاہد صابری نے عقیدت و محبت سے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔
تقریب کے اختتام پر السید ہسپتال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی نے تمام معزز مہمانوں کی محبتوں کیلئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں پرتکلف "ہائی ٹی" کا اہتمام کیا۔

Today, Al-Syed Hospital joins the world in honoring the dedication, resilience, and hard work of every individual who co...
01/05/2026

Today, Al-Syed Hospital joins the world in honoring the dedication, resilience, and hard work of every individual who contributes to our society.

Wishing everyone a restful and proud Labour Day!

27/04/2026

ٹیکسلا کی معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت اور سادات گھرانے کے چشم و چراغ شہزادہ سید عمران حیدر نقوی نے السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید طبی سہولیات، مریضوں کی نگہداشت کے نظام اور ڈاکٹروں و عملے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کی عمارت اور فراہم کی جانے والی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ السید ہسپتال علاقہ پنج کٹھہ میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جہاں صحت کارڈ کے تحت بلا تفریق مفت علاج اور پیچیدہ سرجریز کی سہولت سے ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹر سید اسد علی کی انسان دوستی، خدمت کے جذبے اور عوامی فلاح کے لیے کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے انہیں علاقے کے لیے ایک مسیحا اور ہسپتال کو ایک بڑی نعمت سے تعبیر کیا۔

Contact: 051-4560148 |0312 5222409
📧 𝐄𝐦𝐚𝐢𝐥: [email protected]
📍 𝐀𝐝𝐝𝐫𝐞𝐬𝐬: Al-Syed Hospital, HMC Road, Ahata Voice Of Taxila

Address


47050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Syed Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Syed Hospital:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share