17/10/2026
واہ جی واہ! اب پل کہاں بنانا ہے اور کہاں نہیں، اس کا فیصلہ بھی مسجدیں کریں گی؟ کمال ہے!
بگروٹ، اوشکنداس اور جلال آباد کے عوام کو بھی پورا حق حاصل ہے کہ وہ اس پل کے ذریعے قومی شاہراہ، شاہراہِ قراقرم، سے منسلک ہوں اور آمدورفت کی بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
خدارا! ہر معاملے کو فرقہ واریت کی عینک سے دیکھنے کی روش ترک کریں۔ پل، سڑکیں اور دیگر ترقیاتی منصوبے عوام کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ نفرت اور تقسیم کو ہوا دینے کے لیے۔
گلگت بلتستان کے عوام کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر سوچنے، باہمی احترام کو فروغ دینے اور پُرامن ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع دیں۔ ترقی سب کا حق ہے، اور عوامی مفاد کو فرقہ واریت کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔