Psychologist Afshan

Psychologist Afshan Assessment,Treatment &Management of Psychological disorders.

We provide counselling, psychotherapy, cognitive behavioural therapy and mindfulness.

ہم علاج کے لئےمشورے، نفسیاتی علاج، رویوں میں تبدیلی لانے والی تھراپی اور ذہنی علاج مہیا کرتے ہیں۔

21/08/2026
18/08/2026

دماغ سے غیر ضروری معلومات del کرتے رہا کریں
اس سے دماغ hang ہونے سے بچ جاتا ھے۔

نفسیاتی امراض سے چھٹکارا پانے کیلئے رابطہ کریں.
0309 4117304
ماہر نفسیات افشاں

16/08/2026

یوسف کے بھائیوں نے گمان کیا کہ انہوں نے ان کا مستقبل روک دیا لیکن اللہ نے ان کا مستقبل بنانے کے لیے انہی کو استعمال کیا کوئی بھی چیز اس کا راستہ نہیں روک سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے مقدر کر دیا ہے اس بات کا یقین رکھو کہ تم حالات یا لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں ہو اپنی امید قائم رکھو اور اپنی زندگی جاری رکھو اور اعتماد رکھو کہ ہر مشکل اور خراب قسمتی اور ہر وہ شخص جس نے تمہارے ساتھ برا کیا اس خیر کا حصہ ہے جسے اللہ تمہارے لیے مقدر فرمائے گا

14/08/2026

اکثر وقت کا گزر جانا بھی زخموں پر مرہم کا کام نہیں کرتا کچھ زخم وقت کے ساتھ بھی مندمل نہیں ہوتے. ایسی صورت میں انہیں بول کر نکال دینا بہترین حل ہوتا ہے.

14/08/2026

عورت کی طرح مرد کی نفسیات سمجھنا بھی آسان نہیں، ایک روایتی مرد چاہتا ہے کہ عورت اس کی تابع دار ہو، لیکن اسے کبھی تابع دار عورتوں سے محبت نہیں ہوتی۔ وہ خود مختار عورتوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔
وہ صرف ایسی عورت چاہتا ہے جو آزاد ہو، کیونکہ اس کا خواب اسے پنجرے میں قید کرنا ہوتا ہے۔
کیا آپ اتفاق کرتے

14/08/2026

آپ اپنے ذہنی سکون کے لیے
کیا کام کرتے ہیں؟

04/08/2026

اگر آپ کو ایک دن مکمل آرام مل جائے تو کیا آپ سکون محسوس کریں گے یا بے چینی؟

بہت سے لوگ فوراً جواب دیتے ہیں۔

"سکون۔"

لیکن حقیقت ہمیشہ ایسی نہیں ہوتی۔

کچھ لوگ جیسے ہی فارغ ہوتے ہیں، ان کے ذہن میں بے شمار خیالات آنے لگتے ہیں۔

پرانے دکھ۔

ادھورے رشتے۔

مستقبل کی فکر۔

اپنی خامیاں۔

اور وہ دوبارہ خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروف کر لیتے ہیں۔

اس لیے نہیں کہ کام ضروری ہے۔

بلکہ اس لیے کہ خاموشی برداشت کرنا مشکل لگنے لگتی ہے۔

نفسیات کے مطابق بعض اوقات انسان مسلسل خود کو مصروف رکھتا ہے تاکہ اسے اپنے اندر چلنے والی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسے Experiential Avoidance کہا جاتا ہے۔

یعنی انسان اپنے احساسات سے بچنے کے لیے ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتا رہتا

یہ سب وقتی طور پر ذہن کو مصروف رکھتے ہیں۔

لیکن اندر کا بوجھ وہیں رہتا ہے۔

اصل سوال یہ نہیں کہ آپ کتنے مصروف ہیں

اصل سوال یہ ہے۔

جب سب کچھ خاموش ہو جائے۔

تب آپ اپنے ساتھ کتنی دیر سکون سے بیٹھ سکتے ہیں؟

اگر اپنے ہی خیالات سے ڈر لگنے لگے تو شاید مسئلہ وقت کی کمی نہیں۔

ان احساسات کی ہے جنہیں آپ کافی عرصے سے نظر انداز کر رہے ہیں۔

ذہنی صحت صرف آرام کرنے کا نام نہیں۔

یہ اپنے اندر کی آواز سننے کی ہمت بھی ہے۔

اور کبھی کبھی یہی ہمت انسان کی زندگی بدل دیتی ہے۔

پیغام

اگلی بار جب آپ خود کو بلاوجہ بہت زیادہ مصروف رکھیں تو ایک لمحے کے لیے رک کر خود سے صرف ایک سوال پوچھیے۔

"میں کس چیز سے بھاگ رہا ہوں؟"

04/08/2026

وضاحتوں سے دور رہ کر جئیں

کوئی کہے کہ آپ بُرے ہیں تو کہنا حد سے زیادہ

Address

Lahore

Telephone

+923094117304

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychologist Afshan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Psychologist Afshan:

Shortcuts

Share