06/06/2026
#الخدمت ہسپتال دیر اپر منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ۔
الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال دیر بالا کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے صدر حنیف اللہ صاحب (نائب امیر جماعت اسلامی کے پی نارتھ اور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی الخدمت ہسپتال دیر بالا) کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریجنل منیجر آر ایم ڈی اینڈ ہیلتھ سروسز جناب انور زیب صاحب, صاحبزادہ سلیمان ایڈمنسٹریٹر الخدمت ہسپتال دیر اپر اینڈ سیکرٹری ہسپتال مینجمنٹ کمیٹی۔ مجید اللہ صاحب، ڈائریکٹر الخدمت لوئر دیر، ڈاکٹر بشیر محمد، قائم ضلع حافظ محمد ریاض صاحب، صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر بالا اکرام اللہ صاحب سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔
صاحبزادہ سلیمان نے 17 جولائی 2024 سے اپریل 2026 تک مجموعی پیشرفت اور مالیاتی رپورٹ پیش کی اور موجودہ صورتحال اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی۔ اجلاس میں اجتماعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کی دیکھ بھال اور مریضوں کے لیے معیاری خدمات کے لیے ہسپتال کی خدمات کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو معیاری اور بروقت طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے مناسب ایکشن پلان اور منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا۔
ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر , معزز ریجنل منیجر آر ایم ڈی اور ہیلتھ سروسز جناب انور زیب صاحب اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران نے ہسپتال کے گائنی یونٹ، فارمیسی، پیتھالوجی یونٹ، او ٹی، لیبر روم، گائنی وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا ۔ شرکاء نے الخدمت ہسپتال دیر بالا کی معیاری خدمات کو سراہا۔
اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ الخدمت حمیدہ ممتاز ہسپتال اپر دیر بلا تفریق اپنے مشن کو مزید موثر انداز میں جاری رکھے گا۔