Health Department, KP

Call Directions Website Contact the practice

Health Department, KP Official page of the Health Department, Govt of Khyber Pakhtunkwa, Pakistan. Official Page of Health Department Khyber Pakhtunkhwa.
(677)

Share information with health staff & public on HR matters, health issues and measures been taken by Department

*گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر نے ’ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ‘ (H...
26/11/2026

*گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر نے ’ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ‘ (HISDU) کے مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پہ سیکرٹری صحت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے*

مشیر برائے صحت خیبر پختونخوا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر نے کہا کہ KP-HISDU، ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنا کر اور ادارہ جاتی، تجزیاتی اور خدمات کی فراہمی کی صلاحیتوں کو بہتر کر کے محکمہ صحت کی معاونت کرے گا۔ اس کے کام میں محفوظ اور باہم مربوط ڈیجیٹل نظاموں کی تشکیل؛ کارکردگی کی نگرانی اور شواہد پر مبنی فیصلوں میں رہنمائی کے لیے محکمے کو بروقت معلومات فراہم کرنا ہے اور انتظامی، افرادی قوت اور خدمات کی فراہمی کے بنیادی عمل کو ڈیجیٹلائز کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس اقدام سے صحت کے ڈیٹا کا ایک مربوط نظام (ecosystem) تشکیل پائے گا، جس سے گورننس زیادہ شفاف اور موثر ہوگی، کام کے دوہراؤ اور انتظامی اخراجات میں کمی آئے گی، اور شواہد نیز پیش گوئی پر مبنی تجزیات (predictive analytics) کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ جیسے ڈیجیٹل ٹولز کا مقصد مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا ہے، جبکہ کاغذی کارروائی سے پاک (paperless) نظام ماحولیاتی پائیداری میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
اس منصوبے کے تحت اٹھارہ ماڈیولز (modules) پر عمل درآمد کیا جانا ہے۔ ان نظاموں کا مجموعی مقصد محکمہ صحت کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانا اور خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے زیادہ قابلِ اعتماد اور فوری ردعمل دینے والی (responsive) طبی خدمات کی فراہمی میں مدد کرنا ہے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ، محکمہ صحت کے ڈیجیٹل اقدامات، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی اور آپریشنل کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

The Health Department has initiated strict accountability against fixed-pay doctors appointed at various health faciliti...
20/11/2026

The Health Department has initiated strict accountability against fixed-pay doctors appointed at various health facilities across Khyber Pakhtunkhwa.
Doctors found absent from duty or not performing their assigned responsibilities have been issued show-cause notices, requiring them to explain their position within 7 days, failing which proceedings for termination of their services may be initiated in accordance with the rules.
https://healthkp.gov.pk/public/uploads/news-Public_Notice.pdf

Medical Officers (Fixed Pay) | Contract Extension
18/11/2026

Medical Officers (Fixed Pay) | Contract Extension

*خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو تفصیلی بریفنگ*پشا...
28/10/2026

*خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو تفصیلی بریفنگ*

پشاور: خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران فاؤنڈیشن کے حکام نے صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے جاری اقدامات، اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو فاؤنڈیشن کے انتظامی ڈھانچے، مالی نظم و نسق اور شفافیت کے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے بریفنگ کو بغور سنا اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر منصوبہ بندی، وسائل کا درست استعمال اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایڈوائزری کونسل صوبے میں صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے حکام نے محکمہ صحت کی رہنمائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
,

*طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، حاضری کا شفاف نظام بنانے کی ہدایت*پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے ص...
24/10/2026

*طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات، حاضری کا شفاف نظام بنانے کی ہدایت*

پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر کی زیرِ صدارت انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) کa اجلاس ہوا۔ جس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحت کے شعبے میں نظم و ضبط، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں صحت کی سہولیات کی کارکردگی، طبی عملے کی حاضری اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں تعینات تمام عملہ اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی اسی وقت ممکن ہے جب تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مکمل طور پر ادا کرے، اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
اجلاس میں پسماندہ اور دیہی علاقوں کی صحت کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں عملے کی 95 فیصد حاضری کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ دور دراز کے مکینوں کو علاج کے لیے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور انہیں اپنے علاقے میں ہی بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاضری کے لیے ایک باقاعدہ اور مؤثر میکنزم تشکیل دیا جائے، جس کے ذریعے عملے کی حاضری کی درست اور شفاف نگرانی ممکن ہو سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اور تحصیل ہیڈکوارٹر (بی ایچ کیو) ہسپتالوں سمیت تمام صحت کی سہولیات کا حاضری ریکارڈ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے، تاکہ ہر ہسپتال کی حاضری کی صورتحال واضح طور پر سامنے آ سکے اور کارکردگی کا درست جائزہ لیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی مرکزی نگرانی سے احتساب کا عمل مضبوط ہوگا، غیر حاضری کی نشاندہی آسان ہوگی اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے گی۔

*ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے امور پر تفصیلی بریفنگ*پشاور:...
19/10/2026

*ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے امور پر تفصیلی بریفنگ*

پشاور: ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی (PHSA) کے انتظامی امور، کارکردگی، جاری سرگرمیوں، تربیتی پروگراموں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران صحت کے شعبے سے وابستہ عملے کی پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور طبی و انتظامی خدمات کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ صوبائی ہیلتھ سروسز اکیڈمی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور تربیتی و انتظامی نظام کو اس انداز میں مضبوط بنایا جائے کہ اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں معیاری تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

ممبر ایڈوائزری کونسل برائے صحت نے اس امر پر زور دیا کہ ادارے کی تمام سرگرمیوں اور اقدامات کا بنیادی مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، صحت عامہ کی خدمات میں بہتری اور شہریوں کو معیاری، مؤثر اور قابلِ رسائی طبی سہولیات کی فراہمی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات، مؤثر حکمت عملی اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مسلسل بہتری ناگزیر ہے۔

پشاور دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ*گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ...
15/10/2026

پشاور دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ

*گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ، سیکرٹری صحت مطیع اللہ بھی ہمراہ موجود*

مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار, لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار. مشیر برائے صحت کی موجود 23 زخمی بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال آمد. لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کی زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Address

Health Secretariate
Peshawar
25000

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+92919210570

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department, KP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Health Department, KP:

Shortcuts

Share