29/07/2026
🏥 مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے مزید بہتر سہولیات کی جانب اہم پیش رفت
لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی پشاور میں ہسپتال ڈائریکٹر محمد طارق خان برکی کی خصوصی ہدایات پر مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے لیے انتظارگاہوں کی سہولیات بہتر بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انتظارگاہوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آرام دہ ماحول، ایئر کولرز کی تنصیب اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
مریضوں کے تیمارداروں نے اس مثبت اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عوامی سہولت کے لیے ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
یہ اقدامات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیرِ صحت خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے عوام دوست وژن کے مطابق صحت کی معیاری اور باوقار سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔