16/07/2026
نرسزز کے اصل مسائل چھوڑ کر صرف یونیفارم پر توجہ کیوں؟
آج کل کچھ ذمہ داران نرسزز کے یونیفارم کو تبدیل کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ نرسنگ کے اصل مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
ہمارا سوال ہے کہ:
نرسزز کی جاب سیکیورٹی کا کیا ہوگا؟
سروس اسٹرکچر کب بنایا جائے گا؟
پروموشن اور کیریئر گروتھ کا نظام کہاں ہے؟
تنخواہوں اور الاؤنسز میں بہتری کب آئے گی؟
اسپتالوں میں اسٹاف کی شدید کمی کب پوری ہوگی؟
نرسزز کے محفوظ اور باوقار ورکنگ ماحول کو کب یقینی بنایا جائے گا؟
انٹرن شپ، بھرتیوں اور پروفیشنل حقوق کے مسائل کب حل ہوں گے؟
یہ تمام بنیادی مسائل اپنی جگہ موجود ہیں، مگر افسوس کہ توجہ صرف یونیفارم کے رنگ پر دی جا رہی ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نرسزز کے حقیقی مسائل کو ترجیح دی جائے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، اور ایسے فیصلوں پر نظرِ ثانی کی جائے جو نرسنگ کمیونٹی میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔
Pakistan Nursing and Midwifery Council, Islamabad Syed Mustafa Kamal Government of Khyber Pakhtunkhwa Government of Pakistan Fazle Maula Young Nurses Association KPK